رواں سال کراچی میں کتنے شہری ڈاکووں کے ہاتھوں قتل اور زخمی ہوئے؟

سال 2024 کے دوران کراچی میں لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں 600 سے ذائد شہری قتل کر دیے گئے جبکہ 11 سو سے ذائد افرا د اپنی جان و مال کے تحفظ کے دوران زخمی ہو ئے۔ پولیس کے مطابق سال کے ابتدائی چارماہ میں 243 افراد موت کی نیند سلا دیئے گئے، مئی سے اگست تک 218 افراد کا خون ہوا جبکہ ستمبر سے دسمبر تک 150 سے زائد لقمہ اجل بنے۔

پولیس کے مطابق سرعام لوٹ مار کے دوران دو بھائیوں عبدالعزیز اورعبدالحنان، انجینئراتقا معین ،آن لائن فوڈ ڈلیوری رائڈرعلی رہبر، میٹرک کے طالبعلم ایان ،اکاؤنٹنگ کی کتاب لکھنے والے نوجوان لاریب ، پاک فوج کے میجر سعد اور ڈھائی سالہ بچی حورین، کی اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں موت ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق سال 2024 کے دوران 12 ایسی وارداتیں میں رپورٹ ہوئیں جن میں شہریوں کو بنا لوٹے ہی قتل کر دیا گیا

Spread the love
جواب دیں
Related Posts