Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

ملک بھر میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت کے بعد اس معاملے پر حتمی فیصلہ 31 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں رد و بدل وزیراعظم کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت نے 16 دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.05 روپے فی لیٹر کمی سے 255.38 روپے ہوگئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161.66 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 148.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں