Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا لیپ ٹاپ کی جگہ خالی کارٹن امریکا بھیجنے کے الزام میں حکومت سے جواب طلب

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے لیپ ٹاپ کی جگہ خالی کارٹن امریکا بھیجنے کے الزام میں وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان پوسٹ آفس کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار نے فراڈ کیا اس لیے بر طرف کیا گیا ہے، درخواست گزار نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا اور رقم بھی ادا کر دی، ملازم نے 43 سال کی سروس کی اس کا بہت نقصان ہو گا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منظور مغل انٹرنیشنل میلنگ کے انچارج تھے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کراچی کے شہری نے لیپ ٹاپ امریکا بھیجے تھے، منظور مغل نے 40 دن تک لیپ ٹاپ امریکا نہیں بھیجے، 40 دن بعد لیپ ٹاپ اپنے پاس رکھ لیے اور خالی کارٹن امریکا بھیج دیے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انکوائری سامنے آنے پر ملازم نے اعتراف کیا اور لیپ ٹاپ کی رقم ادا کر دی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں