Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے صارفین کے لئے بڑا ریلیف،فی یونٹ بجلی 4 روپے 98 پیسے سستی ہونے کا امکان

کراچی میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جمع کرا دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 98 پیسے کم کرنے کی درخواست کی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی 15 جنوری کو سماعت کرے گا۔

درخواست کے مطابق نومبر کی ایڈجسٹمنٹ سے 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts