Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، رواں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ

کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، درجہ حرارت مزید کم ہوکر 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور شہر میں رواں سال کی سرد ترین رات بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین رات رہی۔ شہر کے سرکاری ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ریکارڈ کیا گیا۔ گلستان جوہر میں درجہ حرارت 6.5 ڈگری تک گر گیا۔ اس سے قبل 14 دسمبر 1986 کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 3۔1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر 8 ڈگری، شاہراہ فیصل پر8.5 ڈگری،ماڑی پور9 ڈگری،بن قاسم میں 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں آج دن بھر موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26.5 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے، شمال مشرق سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔ ہوامیں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13 نمبر پر موجود ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں