Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ڈمپرز کو دن میں سپلائی کرنے کی اجازت دیجائے، کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈمپرز کو دن کے اوقات میں مٹیریل سپلائی کرنے کی اجازت دی جائے مٹیریل کی وقت پر سپلائی نہ ہونے کے باعث شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا اندیشہ بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ کی جانب سے مٹیریل کی سپلائی کے لیے ڈمپرز کو محدود اوقات میں اجازت کے فیصلے پر کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں گزشتہ روز چیئرمین نعیم کاظمی اور صدر رضا علی عابدی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبران حیدر کاظمی، تنویر احمد، انجینئر رحیم احمد، اور عابد برنی سمیت دیگر تعمیراتی شعبے اور سندھ گورنمنٹ کے کاموں سے تعلق رکھنے والے کنسٹرکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ محدود اوقات میں مٹیریل کی سپلائی ممکن نہیں ہے، کیونکہ جن علاقوں سے کرش ،سب بیس، مٹی اور دیگر میٹیریل کی سپلائی ہوتی ہے یہ علاقے رات کے اوقات میں غیر محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں