ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، شہر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا شہر میں 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اسکردو میں پارہ منفی 11، زیارت میں پارہ منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

قلات میں منفی 4 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد اور پشاور 6 ، لاہور 9 اور کراچی میں درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب، بالا ئی خیبر پختو نخوا، مری ،گلیات اور گردونواح میں چندمقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts