Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں رواں سال 185 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، فلاحی ادارے کے اعداد و شمار جاری

کراچی میں رواں سال کے دوران ندی، نالوں، کنوؤں اور سمندر میں ڈوب نے کے واقعات میں 185 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال 20 دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں ندی ، نالوں ، کنوؤں اور سمندر میں ڈوب کر مجموعی طور پر 185 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ جون اور جولائی میں مجموعی طور پر 48 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں ڈوبنے کے واقعات میں 6 افراد، فروری میں 9 افراد، مارچ میں 21 افراد، اپریل میں 19، مئی میں 22، جون میں 24، جولائی میں 24، اگست میں 17، ستمبر میں 15، اکتوبر میں 13، نومبر میں 8 جبکہ رواں ماہ 20 دسمبر تک 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ندی ، نالوں ، کنوؤں اور سمندر میں ڈوبنے والوں میں خواتین، نوجوان، کمسن اور نوعمر بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں