Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سردہوائیں چلنے سے ٹھنڈ میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے سردی کے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔ مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے طول و عرض میں سردی کے ڈیرے ہیں جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔ زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts