Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

خیبرپختونخوا میں پیدائش، شادی، انتقال کے سرٹیکفٹ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے مشروط

خیبرپختونخوا میں پیدائش، شادی، انتقال کے سرٹیکفٹ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے مشروط کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پیدائش، شادی اور انتقال کے سرکاری سرٹیفکیٹ اب پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے پر ہی دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پشاور میں 7 تحصیلوں کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے احکامات پر عمل درآمد کا مراسلہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی صحت دفتر سے پولیو ویکسین پلانے کا تصدیقی سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں والدین بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری ہیں، پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے انکاری والدین کو پابند کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے اب تک 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے، جب کہ خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک میں 411 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں چلائی گئی انسدادِ پولیو مہمات کے نتائج خاطر خواہ برآمد نہیں ہوئے۔ دس برسوں کے دوران نصف پولیو کیس خیبر پختونخوا سے سامنے آئے ہیں، کے پی سے 207، سندھ سے 92 پولیو کیس، بلوچستان سے 80، پنجاب سے 30، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا، جب کہ آزاد کشمیر سے کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں