Search
Close this search box.
کھیل پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیڈول میں ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہو سکتا ہے۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ وقت 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 3، 3 میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تین میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے۔ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور میں 9 مارچ کو ہوگا۔ فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں