Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، پارہ سنگل ڈیجٹ میں آگیا، درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں میں اضافے اور درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی کا درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts