Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کئی پرائیویٹ اسکولوں نے موسمِ سرما کی 16چھٹیاں کر دیں، رپورٹ

کراچی میں کئی پرائیویٹ اسکولوں نے موسمِ سرما کی 16چھٹیاں کا اعلان کردیا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق شہر میں آج سے 6 جنوری تک بیشتر نجی اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسمِ سرما کے لیے پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ نے 16 چھٹیاں کر دی ہیں۔ انتظامیہ کا نوٹس میں کہنا ہے کہ بیشتر نجی اسکول اگلے سال 6 جنوری کو کھلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمۂ تعلیم سندھ نے سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں 21 تا 31 دسمبر چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts