Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

امن کے قیام کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے، وزیرداخلہ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان وزیراعلیٰ پشاور کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ہے، وزیراعلی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراوائی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شہدا ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔ لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں