میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گاربج ٹرانفر اسٹیشن (جی ٹی ایس) شرافی گوٹھ کا دورہ کیا، بیرسٹر مرتضی وہاب نے جی ٹی ایس شرافی پر ٹئیرفنڈ کے اشتراک سے لگائے گئے ہریالی حب کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن سالڈ ویسٹ طارق نظامانی و دیگر افسران موجود تھے
ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے میئر کراچی کو بریفنگ دی گئی جس میں ڈائریکٹر آپریشن نے بتایا کہ منصوبے کے تحت بنائی گئی ٹرینچز میں 40 دن پروسس کے بعد آرگینگ کھاد تیار کی جاتی ہے، پلاسٹک اور پولیتھن بیگ سے پلاسٹک دانہ اور پلاسٹک فلیکس تیار کیا جاتا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جدید جی ٹی ایس کی تعمیر کا کام وقت پر مکمل کیا جائے۔ اس وقت ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے چار جی ٹی ایس کی تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے۔ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے جی ٹی ایس کو جدید تقاضوں پر استوار کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی ایس شرافی گوٹھ ہریالی حب میں کچرے سے آرگینک کھاد، پلاسٹک دانہ اور پلاسٹک فلیکس تیار کیا جا رہا ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ضلع ملیر کی چار یوسیز میں آگاہی مہم کے زریعے رہائشیوں سے کچرا الگ الگ حاصل کیا جاتا ہے، اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کو کراچی کے دیگر جی ٹی ایس میں بنانے کے لئے بھی حکمت عملی بنائی جائے۔