Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عمران خان اورانکےاہلخانہ کیخلاف پوسٹ،سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی

گلوکار سلمان احمد کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے، انہوں نے عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان احمد کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی آپ کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے، آپ کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، آپ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts