Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

24 دسمبر کو گورنرہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منائیں گے، گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 24 دسمبر کو گونر ہاؤس میں مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن منانے کا اعلان کردیا ہے۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 3 بار سندھی کلچر ڈے منایا گیا جب کہ ہمارے دروازے سب کے لیے بلا تفریق کھلے رہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تمام مسالک کےعلمائے کرام کو اکٹھا بٹھایا، مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا اور کوشش کی کہ تمام لوگوں کے ساتھ برابری کا رویہ رکھا جائے۔ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ 24 دسمبر کو مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن گورنر ہاؤس میں منائیں گے، کراچی کے مسائل پر ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈمپرز کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے، ڈمپروں کے داخلے کا سلسلہ نہ رکا تو گورنر ڈمپروں کے سامنے کھڑا نظر آئے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں