Search
Close this search box.
خصوصیت کھیل دنیا تازہ ترین نمایاں

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر کھیلی جائے گی، آئی سی سی

چیمپیئنزٹرافی سے بلاآخر اگر مگر کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ اگلے سال چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاک بھارت فیوزن فارمولے کا اعلان کر دیا ہے، فیوزن فارمولا چیمپئنز ٹرافی، ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نافذ ہو گا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2027ء تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نہیں کھیلیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2028 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھی پاکستان کو دے دی ہے آئی سی سی کے مطابق پاکستان کو ملنے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028ء پر بھی یہی فارمولا اپلائی ہو گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں