Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

بلدیہ محمد خان کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل، مظاہرین کا احتجاج، نادرن بائی پاس بند

کراچی کی بلدیہ محمد خان کالونی میں پانچ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر مکینوں نے احتجاج کیا مظاہرین نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے نادرن بائی پاس کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مظاہرین نے نادرن بائی پاس پر دھرنا دے دیا اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 5 روز علاقے میں بجلی بند ہے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے جب تک علاقے کی بجلی بحال نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں