Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی حیدرآباد موٹر وے تعمیرات کیس، متاثرین کو معاوضہ نہ دینے پر سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے حیدرآباد موٹروے کی تعمیرات سے متعلق پرائیویٹ افراد کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواستوں پر سندھ حکومت، بورڈ آف ریونیو، این ایچ اے و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو کراچی سے حیدرآباد موٹروے کی تعمیرات سے متعلق پرائیویٹ افراد کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ موٹروے کی تعمیرات کے کراچی سے حیدرآباد تک کئی پیٹرول پمپس، دکانوں اور زمینوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کے باوجود متاثرین کو معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا۔ بچ جانے والی زمینوں میں داخل ہونے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

سندھ حکومت کے متعلقہ محکموں کی جانب سے پرائیویٹ مالکان کو معاوضہ ادا نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن پرائیویٹ مالکان کی زمینوں کو موٹر وے میں شامل کرلیا گیا ہے انہیں معاوضہ کیوں نہیں دیا گیا؟ اگر معاوضہ بنتا ہے تو ادا کرکے 3 ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت، بورڈ آف ریونیو، این ایچ اے و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں