Search
Close this search box.
خصوصیت کھیل پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اس پر کسی قسم کا حرف نہیں آنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیرصدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

گورننگ بورڈ کو قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ گورننگ بورڈ نے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، تمام ٹیموں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کیخلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہنا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا، پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر محنت سے کام میں مصروف ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں