Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں رواں سال جنوری سے اکتوبر تک آتشزدگی کے 1851 واقعات رپورٹ

رواں سال کراچی میں آگ لگنے کے 1851 واقعات پیش آئے، سب سے زیادہ 152 واقعات صدر فائر اسٹیشن میں رپورٹ ہوئے۔

سینٹرل فائر اسٹیشن میں 140، ناظم آباد فائر اسٹیشن میں 120، لیاری فائر اسٹیشن میں 103 اور سائٹ فائر اسٹیشن میں 115 واقعات رپورٹ ہوئے۔

کورنگی فائر اسٹیشن میں 99، لانڈھی فائر اسٹیشن میں 52، گلشن مصطفیٰ فائر اسٹیشن میں 129 اور اورنگی فائر اسٹیشن میں 61 واقعات رپورٹ ہوئے۔

شاہ فیصل فائر اسٹیشن میں 46، منظور کالونی فائر اسٹیشن میں 135، نارتھ کراچی فائر اسٹیشن میں 109 اور بلدیہ ٹاؤن فائر اسٹیشن میں آگ لگنے کے21 واقعات رپورٹ ہوئے۔

بولٹن مارکیٹ فائر اسٹیشن میں 44 اور گلستان جوہر فائر اسٹیشن میں 103 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سوک سینٹر فائر اسٹیشن میں 38، ملیر فائر اسٹیشن میں 55 واقعات رپورٹ ہوئے۔

گلشن اقبال فائر اسٹیشن میں 107، گلشن معمار فائر اسٹیشن میں 17، سائٹ سپر ہائی وے ٹو فائر اسٹیشن میں 48 اور سائٹ ایسوسی ایشن فائر اسٹیشن میں 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔

کاٹی کورنگی فائر اسٹیشن میں 53 اور نکاٹی فائر اسٹیشن میں آگ لگنے کے 29 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سپر ہائی وے فائر اسٹیشن، کیٹل کالونی فائر اسٹیشن، ای آر سی فائر اسٹیشن میں کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

جنوری میں 230، فروری میں 214، مارچ میں 228، اپریل میں 165، مئی میں 203، جون میں 200 اور جولائی میں آگ لگنے کے 143 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اگست میں 149، ستمبر میں 119 اور اکتوبر میں آگ لگنے کے 200 واقعات رپورٹ ہوئے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں