گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گھر میں شوہر اور بڑے بیٹوں نے ماں پر بدترین تشدد کرکے لہولہان کردیا۔
متاثرہ خاتون ثناء کے مطابق 2 ماہ قبل شوہرعدنان سے خلع کا دعویٰ کرکے وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں، شوہر اور بڑے بیٹے واپسی کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
دو روز قبل شوہرعدنان اور بیٹے اچانک میرے گھر آئے اورمجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، شوہرنے چین سے مارا جس سے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں، ثناء نے اپنے شوہرعدنان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں درخواست دی ہے۔
شاہراہ فیصل پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہوگا، میڈیکل لیٹر لینے کے بعد تاحال خاتون مقدمے کے اندراج کیلئے نہیں آئی۔