Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

بھارتی کرکٹر دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ میچ میں بیٹنگ کے دوران 31 سالہ بیٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے آزاد میدان میں 25 اوور کا میچ جاری تھا جس میں 31 سالہ وکرم اشوک 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہےتھے 10 ویں اوور میں وکرم نے سینے میں درد کی شکایت کی تاہم بیٹنگ جاری رکھی۔ 17ویں اوور میں جب ان کی ٹیم جیت کے قریب تھی وہ ایک رن لینےکے بعد گر پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی کھلاڑیوں نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ وکرم پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھے اور ان کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بھی ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ عمران پٹیل نامی بیٹر اننگ کا آغاز کرنے کے لیے گراؤنڈ میں بیٹنگ کے لیے آئے تھے جس کے تھوڑی دیر بعد انہوں نے سینے اور ہاتھ میں درد کی شکایت کی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں