Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

لاڑکانہ کے ایک خاندان کا شادی اور 7 بچوں کی پیدائش ایک ہی تاریخ کو ہونے کا عالمی ریکارڈ

سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ اسکول ٹیچر امیر آزاد منگی اور ان کے خاندان کے تمام افراد کا جنم دن یکم اگست ہے۔ ہر سال یکم اگست کو اکٹھی سالگرہ منانے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو گنیزبک آف ورلڈ یکارڈ ز کی ٹیم نے ڈھائی سال کی طویل تحقیقات اور مکمل دستاویزی تصدیق کے بعد عالمی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ٹیچر امیر آزاد منگی کی پیدائش، شادی، اہلیہ کی پیدائش اور 7 بچوں کی پیدائش سمیت سب یکم اگست کو ہوئی، اب سالگرہ بھی سب گھر والے ایک ہی کیک پر مناتے ہیں۔ امیر آزاد منگی کو شکوہ ہے کہ عالمی ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود حکومتی سطح پر ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے لاڑکانہ کے ممتاز اسکاؤٹ لیڈر نثار مغیری کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اعزازات کا شہر رہا ہے، خواہ سیاسی ہو یا سماجی ہو، ماضی میں بھی لاڑکانہ نے عالمی اعزازات حاصل کیے ہیں جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی اسلامی بلاک کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم سمیت بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں