کراچی میں ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گھر کی دہلیز پر ہی لوٹ لیا

کراچی کے علاقے سعود آباد میں 3 ڈاکوؤں نے میاں اور بیوی کو گھر کی دہلیز پر ہی لوٹ لیا، ملزمان نے خاتون سے دست درازی کرتے ہوئے ہاتھ سے چوڑیاں اور انگوٹھیاں بھی اتروا لیں۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں اور بیوی بچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر کے باہر پہنچتے ہیں۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان میاں بیوی کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں گھر کے باہر گھیر لیتے ہیں۔

ملزمان شوہر سے موبائل اور قیمتی اشیاء لوٹتے ہیں پھر خاتون سے دست درازی کرتے ہیں اور خاتون کے ہاتھوں سے سونے کی انگوٹھیاں، سونے کی چوڑیاں اور دیگر زیورات اتارتے ہیں۔ لوٹ مار کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو جاتے ہیں، پولیس کا واقعہ سے متعلق کہنا ہے کہ سعود آباد تھانے میں متاثرہ میاں بیوی نے رپورٹ درج نہیں کروائی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts