Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

نیو ایم اے جناح روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ہلاک ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس کا دعویٰ

کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع پردہ پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو مبینہ ملزم منیر کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل پر 2 پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار ڈاکو کا پیچھا کرتے گلی میں پہنچے جس کے بعد ڈاکو پستول پھینک کر موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا اور اس نے ہاتھ اوپر کر دیے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم منیر ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا، سرینڈر کرنے کے باوجود پولیس اہلکار نے ڈاکو پر گولیاں برسادیں، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عادی جرائم پیشہ تھا، ملزم موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا، ہلاک ملزم کے خلاف 5 تھانوں میں مقدمات درج ہیں پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے ساتھیوں مظفر چانڈیو اور نادر علی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں