Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی جانب سے غیرقانونی زرمبادلہ کے تبادلے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کرنسی کی غیرقانونی خرید وفروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ایکسٹنشن کے قریب فارن ایکسچینج کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران ملزم حمزہ شاہد کو غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 95,000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، چھاپے کے دوران غیرملکی کرنسی کی غیر مجاز خرید وفروخت سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں