لارج ٹیکس آفس کراچی نے ایک اور نیا ریکارڈ بنا دیا۔ گزشتہ مالی سال 5 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 5 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے 5 ماہ میں لارج ٹیکس آفس کراچی نے 1 ہزار 110 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کر لیا۔ لارج ٹیکس آفس کراچی کو منی ایف بی آر بھی کہا جاتا ہے۔ گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں لارج ٹیکس آفس کراچی نے 924 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا تھا۔
لارج ٹیکس آفس کراچی نے مجموعی طور پر 5 ماہ میں 1 ہزار 160 ارب روپے اکھٹا کئے جس میں 47 ارب روپے کے رفنڈز بھی تھے۔
ایل ٹی او کراچی نے 5 ماہ میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 542 ارب روپے اکھٹے کئے جب کہ گذشتہ مالی سال 5 ماہ میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 451 ارب روپے اکھٹے ہوئے تھے۔
لارج ٹیکس آفس کراچی کی ڈائریکٹ ٹیکس وصولی میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ان ڈائریکٹ اور سیلز ٹیکس کی مد میں لارج ٹیکس آفس کراچی کی وصولی مین 18 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال 5 ماہ میں ان ڈائریکٹ اور سیلز ٹیکس کی مد میں 494 ارب روپے اکھٹے ہوئے۔ گزشتہ مالی سال ان ڈائریکٹ اور سیلز ٹیکس کی مد میں 420 ارب روپے اکھٹے ہوئے تھے۔
مقامی ٹرانسیکشن پر سیلز ٹیکس 5 ماہ میں 30 فیصد اضافے سے 203 ارب روپے اکھٹا ہوا۔ درآمدی بل میں کمی کی وجہ سے درآمدی سیلز ٹیکس کی وصولی میں چیلنجز برقرار ہے۔ درآمدی مرحلے میں 5 ماہ میں سیلز ٹیکس 6 فیصد اضافے سے 314 ارب روپے اکھٹا ہوا۔