کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے۔ صدر کی مختلف مارکیٹس کے اطراف سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا ہے ٹریفک پولیس کے مطابق کرسمس اور سردیوں کی ملبوسات کی خریداری کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت زیادہ ہے، ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایٹریم مال میں ایک ایونٹ چل رہا ہے، زینب مارکیٹ میں خریداروں کا رش ہے، شاہراہ عراق اور زیب النساء اسٹریٹ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے اسٹاف مسلسل کوشاں ہیں۔
دوسری جانب ناظم اباد نادریہ چوک کے قریب بجلی و پانی کی عدم فرامی پر مکینوں نے احتجاج کیا جس کے باعث اطراف کی شہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کی جانب سے گزشتہ روز بھی بجلی کی بندش پر احتجاج کیا گیا تھا۔
کراچی میں بی آر ٹی ریڈلائن پر ترقیاتی کام جاری ہے ترقیاتی کام کی وجہ سے مین یونیورسٹی روڈ عسکری پارک کے سامنے ٹریفک جام ہوگیا ہے ٹریفک پولیس کے مطابق ترقياتی کام کی وجہ سے سنگل لائن سے ٹریفک نکل رہی ہے اور جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے