Search
Close this search box.
خصوصیت کھیل پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کراچی یا لاہور میں کرانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کراچی یا لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی جبکہ حالیہ میٹنگ میں پاکستان میں ہی ڈرافٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک ڈرافٹ کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے، پاکستان کی لیگ کا ڈرافٹ پاکستان میں ہی مناسب ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے تمام میچز بھی پاکستان میں ہوں گے۔ اس سے پہلے پی ایس ایل کے چند میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ڈرارفٹنگ 11 جنوری کو ہو گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں