Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افسران و ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا فیصلہ

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے افسران و ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے تمام ملازمین و افسران کو ڈگریاں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ملازمین و افسران ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ڈگریاں پیش کریں۔ ڈگریوں کے ساتھ ساتھ پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائے جائیں اور سات روز میں یہ عمل مکمل کیا جائے۔ سات روز میں ڈگریاں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts