Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں

پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے خبردار کردیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم ونگ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نام پر فراڈ کرنے والے سرگرم ہوچکے ہیں جو واٹس ایپ پر ڈگری کی تصدیق کے بہانے کوڈ طلب کرتے ہیں اور کوڈ شیئر کرنے سے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ہیک شدہ اکاؤنٹ سے کانٹیکٹس کو دھوکا دے کر رقم وصول کی جاتی ہے، کسی کے ساتھ تصدیقی کوڈ شیئر نہ کریں، مشکوک پیغامات یا کالز کو فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ کریں، واٹس ایپ پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کریں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لوگوں کو ان کے کسی جاننے والے کے واٹس ایپ نمبر یا فیس بک میسنجر سے ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں دعا سلام کے بعد رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے اور بہت جلد رقم کی واپسی کا وعدہ بھی کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں