Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

سانحہ اے پی ایس کو 10 برس مکمل، صدر اور وزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے 10 ویں برسی کے موقع پر سانحہ اے پی ایس کے شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 10 سال مکمل ہوگئے ، اس موقع پر وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورایک دل سوزواقعہ ہے، سانحہ اےپی ایس کی یادایک دہائی سےہمارےدلوں کومضطرب کررہی ہے،بچوں کی زندگی، خواب، امیدیں، مستقبل ان سےچھین لیاگیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد 144 معصوم جانوں کو ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا کرگئے، وقت اس سانحے اور ان معصوم بچوں کی جدائی کا صدمہ مٹا نہیں سکتا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی ملک دشمن عناصر کی ایما پر دہشتگرد معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر سے ہمت اور جواں مردی سے نبرد آزما ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بےنقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشتگردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں