Search
Close this search box.
خصوصیت خبریں پاکستان جرائم تازہ ترین نمایاں

پاکستان: 10 ماہ میں 1566 دہشت گرد حملوں میں 924  افرادشہید اور 2121 زخمی

پاکستان میں 2024ء کے پہلے 10 ماہ میں 1566 دہشت گرد حملوں میں 924 افراد  شہید  اور 2121 افراد زخمی ہوئے ،   شہداء میں62 فیصد سیکیورٹی اہلکار اور38 فیصد عام شہری ، جبکہ زخمیوں میں 64 فیصد سیکیورٹی اہلکار اور 36 فیصد عام شہری  تھے،  مجموعی طور پر 341 دہشت گرد بھی ہلاک  ہوئے۔

مجموعی دہشت گرد حملوں میں  سے خیبر پختونخوا میں  61 فیصد، بلوچستان میں 37 فیصد ، سندھ میں 1.53 فیصد ، پنجاب میں 0.64 فیصد  اور اسلام آباد میں 0.13 فیصد حملے ہوئے ۔ 10ماہ کے دورا ن  سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف  2801  آپریشنز بھی کئے ۔

وفاقی وزارت داخلہ کی  جانب  سےقومی اسمبلی میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق  جنوری سے اکتوبر 2024ء تک 10 ماہ کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 1566  دہشت گرد حملے ہوئے ۔ جن میں سے خیبر پختونخوا میں ہونے والے 948   دہشت گرد حملوں  میں 583  افراد شہید ہوئے ہیں ، جن میں سے 437 (75 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور 146(25 فیصد ) عام شہری تھے۔ دہشت گرد حملوں کے دوران  خیبر پختونخوا میں 1375 زخمی ہوئے جن میں سے 1059 (77 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور  316 (23)عام شہری   تھے۔

پاکستان : 2024ء  میں  10 ماہ کے دوران  دہشت گردی کے واقعات اور جانی نقصان انتظامی یونٹ
عام شہری سیکیورٹی اہلکار زخمی عام شہری سیکیورٹی اہلکار شہید واقعات صوبہ
فیصد تعداد فیصد تعداد تعداد فیصد تعداد فیصد تعداد تعداد فیصد تعداد ۔
22.98 316 77.02 1,059 1,375 25.04 146 74.96 437 583 60.54 948 خیبرپختونخوا
59.16 381 40.84 263 644 64.17 197 35.83 110 307 37.16 582 بلوچستان
71.05 27 28.95 11 38 23.53 4 76.47 13 17 1.53 24 سندھ
69.84 44 30.16 19 63 18.75 3 81.25 13 16 0.64 10 پنجاب
۔ ۔ 100.00 1 1 100.00 1 ۔ ۔ 1 0.13 2 اسلام آباد
36.21 768 63.79 1,353 2,121 37.99 351 62.01 573 924 100 1,566 کل
نوٹ: ٹائمز آف کراچی نے یہ چارٹ    "روز نامہ  دی نیوز”13 دسمبر 2024ء کی رپورٹ  اور دیگر ذرائع سے حاصل اعداد شمار کے مطابق تیار کیاہے۔
"روز نامہ  دی نیوز” کی رپورٹ  کے مطابق 10 ماہ میں  341  دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

بلوچستان  میں ہونے والے 582  حملوں میں 307  افراد شہید ہوئے ہیں ، جن میں سے 110 (36 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور 197(64.17 فیصد ) عام شہری تھے۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں  بلوچستان  میں 644 افراد زخمی ہوئے جن میں سے263(41 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور 381 (59 فیصد)عام شہری   تھے۔
سندھ  میں ہونے والے 24  دہشت گردحملوں میں 17  افراد  شہیدہوئے ہیں ، جن میں سے 13 (76.47 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور 4  (23.53 فیصد ) عام شہری تھے۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں   سندھ میں 38 افراد زخمی ہوئے جن میں سے11(29 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور 27 (71 فیصد)عام شہری   تھے۔

پنجاب میں ہونے والے 10  کے دہشت گرد حملوں میں 16  افراد  شہید ہوئے ہیں ، جن میں سے 13 (81.25 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور 3  (18.75 فیصد ) عام شہری تھے۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں   پنجاب میں 63 افراد زخمی ہوئے جن میں سے19(30 فیصد) سیکیورٹی اہلکار اور 44 (70 فیصد)عام شہری تھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردوں کے 2 حملوں میں ایک عام شہری شہید اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں