Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں پاکستان

یوٹیوبر رجب بٹ شیر کابچہ اور کلاشنکوف تحفے میں لینے پر گرفتار

لاہور پولیس نے نے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نےگھر پر چھاپہ مارا، اس دوران غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا چونگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں رجب بٹ نے اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کی، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر پیسے پھینکنے پر ان پر تنقید بھی کی گئی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں