Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈاکوؤں کی انوکھی واردات، مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین کر فرار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے شہر کے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر ملازم سے 10 کلو قیمہ چھین کر فرار ہو گئے۔

 

شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ جیسے ہی ملزمان میرے پاس آئے، میں سمجھا موبائل فون اور کیش چھیننے آئے ہیں، لیکن ملزمان وہ قیمے کی تھیلی چھین کر لے گئے۔ شہری نے کہا کہ شہر میں ڈاکوؤں نے موبائل فون اور کیش چھیننے کے ساتھ ساتھ اب گوشت کا قیمہ بھی چھیننا شروع کر دیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts