Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

یونیورسٹی روڈ پر 8 روز میں تعمیرکی جانے والی پائپ لائن سے پھر رساؤ شروع، دوبارہ تعمیر کیلئے پیر سے پھر پانی بند کیا جائے گا

کر اچی میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ ہے ایکسپریس نیوز کے مطابق یونی ورسٹی روڈ پر 84 انچ کی لائن کے مرمتی کام کی وجہ سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی پیر سے بند کردی جائے گی،ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 3 دسمبر کو متاثر ہو نے والی پانی کی لائن شہریوں کیلیے عذاب بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں آنے والے دنوں میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے 3 دسمبر کو ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 84 انچ قطر کی لائن کو 2مقامات سے پھاڑ دیا گیا تھا جس کے بعد شہر کا پانی بند کر کے 8 دن بعد واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام مکمل کیا تھا تاہم 24 گھنٹے بعد ہی ایک متاثرہ مقام سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا تھا لیکن واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، اب واٹر کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے جس مقام سے لائن میں رساؤ آرہا ہے اس کا مرمتی کام پیر سے شروع کیاجا ئے گا تاہم ایک بار پھر کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 48 سے 72 گھنٹوں کیلیے پانی کی فراہمی بند رہے گی زیادہ علاقے جو متاثر ہوں گے ان میں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا ، طارق روڈ، اولڈ سٹی ایریا ،لیاری، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی سمیت متعدد شامل ہے متاثرہ علاقوں کے مکین ہفتہ اور اتوار کو کا ذخیرہ کرلیں تاکہ آنے والوں دنوں میں پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا ہوگا۔

میئرکراچی اور واٹربورڈ کے چیئرمین مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی لائن ریڈ لائن منصوبہ کی وجہ سے خراب ہوئی۔ ریڈ لائن منصوبے کے ٹھیکیدار کی جانب سے لائن کو متاثر کیا۔ اس پراجیکٹ کو دیکھنے والے ادارے ٹرانس کراچی کے سربراہ کو کہا کہ معاملے کو دیکھیں۔ میئرکراچی نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر دو جگہ لائن لیکج تھی۔ بڑی لیکج ٹھیک کی لیکن دو چھوٹی لیکج چھوڑ دی تاکہ چار دن بعد کام کرلیں اور لوگوں کی پریشانی کے باعث لائن میں پانی چھوڑ دیا تھا۔ میئرکراچی کا کہنا ہے کہ جس کی غفلت ہوگی اسکے خلاف کاروائی ہوگی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں