Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں کھیل

چیمپئنرٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی،پاکستان کی شرائط مان لی گئیں،بھارتی میڈیا کادعویٰ

بھارت ایونٹ کیلیے پاکستان نہیں آئے گا،پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائیگا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ہائبرڈ ماڈل پر رضامند ہوگئے اور آئی سی سی نے اس کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئَنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، طے پایا ہے کہ بھارت آئی سی سی آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی کے لیے پاکستانی نہیں آئے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

دونوں فریقوں کے درمیان یہ بھی طے پایا ہے کہ اسی طرح 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور اس کے حصے کے میچز کولمبو میں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقوں کی اس رضامندی کے نیتجے میں اب پی سی بی کو زرتلافی کے طور پر کچھ نہیں ملے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد میں طے ہوگا، تحریری طور پر معاہدہ نہیں ہوا اصولی معاہدہ ہوا ہے۔چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل تک ہو جانے کا امکان ہے۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں