پاکستان کی پہلی خاتون اسرا وسیم بین الاقوامی ایم ایم اے ریفری ورلڈ چیمپئن شپ میں شامل ہوگئی ہیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن(PMMAF) نےاس تاریخی لمحے کا جشن منایا، جب جو گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس (GAMMA) سے تصدیق شدہ پاکستان کی پہلی خاتون بین الاقوامی ریفری بنی۔ اسرا وسیم نے ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ 2024 میں جکارتہ، انڈونیشیا میں شاندار انداز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر(PMMAF) کے صدر ذوالفقار علی نے کہا کہ اسرا کا سفر پورے ملک کے لیے فخر اور تحریک کا باعث ہے۔ ان کی کامیابی پاکستان کی ایم ایم اے میں بڑھتی ہوئی شمولیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ محنت اور لگن سے کچھ بھی ممکن ہے۔
ایک ایسا کھیل جسے روایتی طور پر مردوں کا غلبہ سمجھا جاتا ہے، اسرا کی عالمی ایونٹ میں بطور ریفری شمولیت ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے نئے معیار قائم کیے ہیں، نہ صرف پاکستان کا پرچم بلند کیا بلکہ ملک کی خواتین کے لیے کھیلوں میں قیادت کے کردار ادا کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرا وسیم کی یہ شاندار کامیابی ۔۔۔۔ کے خواتین کو بااختیار بنانے اور ایم ایم اے میں عمدگی کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کا تاریخی کارنامہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں اور حکام کے لیے ایک تحریک کے طور پر کام کرتا ہے، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا رہا ہے۔