Search
Close this search box.
پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی ایک خوبصورت، متحرک شہر ہے، تھائی قونصل جنرل کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے تھائی لینڈ کے نئے قونصل جنرل سورا شٹی بونٹی نند کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے نئے تھائی قونصل جنرل کو سندھ آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آپ سے بھرپور تعاون کرے گی۔

تھائی لینڈ کے نئے قونصل جنرل نے کراچی کو خوبصورت اور متحرک شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہترین اور اعلیٰ معیار کے اسکول ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تھائی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھائی کھانے پسند ہیں کبھی وقت ملتا ہے تو تھائی کھانا کھانے جاتا ہوں انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور سندھ کے لوگ ثقافتی اعتبار سے ایک جیسے ہیں، تھائی لینڈ اور پاکستان میں خاندانوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے

تھائی قونصل جنرل نے سندھ کے دیہی علاقوں کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت موسم اچھا ہے اور تاریخی مقامات دیکھنے کا ٹائم ہے انہوں نے قونصل جنرل کو سکھر بیراج، موھن جو دڑو، تھرپارکر دیکھنے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں