Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

آپ نہ آئےتو کھانے کی برائی کون کریگا’شادی کا مزاحیہ دعوت نامہ وائرل’

‘ہماری شادی میں آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا’ ایسا لکھا گیا بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے کارڈ میں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کا ٹیکسٹ یقیناً آپ کو بھی دنگ کر دے گا۔ دعوت نامے کی شروعات کچھ اس طرح کی گئی ہے ’ہماری شادی میں آپ کی موجودگی کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ہماری شادی میں آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا’۔

 

کارڈ میں دلہن کے نام کے بجائے ‘شرما جی کی لڑکی’ (پڑھائی میں تیز) اور ‘گوپال جی کا لڑکا’ ( بی ٹیک کرکے دکان سنبھالتا ہوا) درج ہے۔ کارڈ میں شادی کی تاریخ 5 جنوری 2025 درج ہے، ساتھ ہی کارڈ پر یہ بھی واضح ہے کہ ٹنکو کے امتحانات بھی اسی دن ختم ہو رہے ہیں۔

وائرل کارڈ میں اگلا دعوت نامہ ریسیپشن کا ہے جس میں درج ہے کہ شادی ہوگئی، اب باری ہے بوا اور پھوپھاجی کے جھگڑے کی، شادی کا ہینگ اوور ابھی ختم نہیں ہوا ریسیپشن کا ڈرامہ دیکھنے ضرور آئیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں