Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک 400 ارب ڈالر کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے فرد بن گئے ہیں جن کی دولت 400 ارب ڈالرز کے ہندسے کو چھونے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر 350 ارب ڈالرز قرار پانے اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 11 دسمبر کو ایلون مسک کی دولت میں 62.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد وہ اب 447 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے ہیں اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوز (249 ارب ڈالرز) سے 198 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔

2024 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں اب تک 218 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ایلون مسک کی ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میں ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک پہلے فرد ہوں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں