Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھر خواتین کے نام سے رجسٹر ہوں گے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کیا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی  تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا ان کے مالکانہ حقوق  بھی خواتین کو دیئے گئے۔ حکومت سندھ اور اس کی مکمل مشنری کوشش کرے گی کہ خواتین کے نیشنل والی بال ٹورنامنٹ کو زیادہ سے زیادہ پذیرائی ملے۔

پہلے نیشنل والی بال ٹورنامنٹ کے لانچنگ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین کے ایسے ایسے ایونٹس ہونے چاہئیں،ان کی پذیرائی ہونی چاہئے تاکہ ایسے ایونٹس کو دیکھ کر باقی بچیوں کی بھی حوصلا افزائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ  طلباء اور نوجوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، ہمیں اپنی نئی نسل کو مثبت چیزیں دینی ہیں، خواتین کے لئے نیشنل والی بال ٹورنامنٹ کروانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت سندھ اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلا افزائی کرے گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور ان کو باختیار بنانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے، حکومت سندھ نے ہمیشہ خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے یہاں اچھی روایات چل رہی ہیں، اس سے قبل حکومت سندھ نے ویمن ہاکی کو  فروغ دیا، ہم چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایونٹ کے دوران خواتین کو اسٹیڈیم دے دیا جائے، اکیڈمی کے ساتھ ساتھ حکومت بھی اس طرح کے ایونٹس کو اسپانسر کرے تاکہ خواتین کی حوصلہ افزائی ہوِ آج جہاں 60 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سال اس میں  120 ٹیمیں  حصہ لیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں