Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں پانی کی بندش،بلدیاتی نمائندوں کا بلدیہ عظمیٰ کے مرکزی دفتر کے باہراحتجاج، میئرکے خلاف نعرے

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کے باہر کراچی میں پانی کی بندش کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے متعصب سندھ حکومت اور قبضہ میئر نامنظور کے نعرے لگائے۔

اپوزیشن لیڈر کراچی سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آدھا کراچی دس دن سے پانی سے محروم ہے۔

اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 16سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کا برا حال ہے، مئیر مرتضی وہاب کی ساری توجہ کرپشن کرنے پر ہے، پورے سندھ میں لوٹ مار جاری ہے۔

سیف الدین کا کہنا تھا کہ آدھا کراچی دس دن سے پانی سے محروم ہے، اربوں کے فنڈز لیے جارہے ہیں لیکن کہیں لگتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹھیکے بنا ٹینڈرز کے دیئے جارہے ہیں، یونین کمیٹی کی سرپرستی کے بغیر جو کام ہورہے ہیں سارے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، ایم کیو ایم کے ایم پی ایز کو 7 ارب کے فنڈز جاری کرکے منہ بند کرایا گیا۔

سیف الدین نے کہا کہ کرپشن کے دھندے کے ایم سی اور ڈی جی ٹی ایس کے دفاتر ہیں، میئر اور وزیر بلدیات انکی سرپرستی کررہے ہیں، مئیر کے اس رویے کیخلاف ایوان میں بھی احتجاج کریں گے اور عدالتوں میں جائیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں