Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک، کنٹرولر اور ڈپٹی امتحانات سمیت 15 افراد پر مقدمہ، 3 گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایم ڈی کیٹ 2024ء کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016ء کے سیکشن 3، 4، 13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت گزشتہ روز مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان پر ایم ڈی کیٹ 2024ء کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام عائد ہے، ان ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق اس مقدمے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور نامعلوم شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ 2024ء کے داخلہ امتحانات کا پرچہ لیک کرنے کے سلسلے میں ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز بلاول ملاح نے 18 اکتوبر 2024ء کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی، ان کی درخواست پر انکوائری نمبر 2279/24 رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں