Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سینئر سٹیزن کارڈ کا اجراء، سندھ بزرگوں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

محکمہ سماجی بہبود سندھ اور نادرا کی جانب سے سینئر سٹیزن کارڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ کے اجراء کے بعد سندھ بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

سماجی بہبود کے وزیر میر طارق علی خان تالپور کے مطابق سندھ سینئر سٹیزن کارڈ کا اجراء سے جو بزرگ شہریوں کو طبی سہولیات، سفر میں آسانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔ سماجی بہبود کا محکمہ سندھ نے نادرا کے تعاون سے بزرگ شہریوں کی معاونت کے لیے اس تاریخی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ سینئر سٹیزن کارڈ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 37 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ کارڈکے ذریعے انہیں صحت کی دیکھ بھال، سفر کی سہولیات اور دیگر شہری خدمات تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔

وزیر میر طارق علی خان کا کہنا تھا کہ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ ہماری بزرگ آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ہمارے بزرگ شہری ہماری تاریخ اور ثقافت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے لیے عزت اور سکون کے ساتھ زندگی گزارنا ہمارا اخلاقی فرض ہے، سندھ حکومت بزرگ شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ کارڈ ان کئی اقدامات میں سے ایک ہے۔

ڈی جی نادرا سندھ احتشام شاہد نے کہا کہ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ ہمارے بزرگ شہریوں کے لیے مختلف خدمات تک رسائی کو نمایاں طور پر آسان بنائے گا، سندھ سینئر سٹیزن کارڈ بزرگ شہریوں کے لیے ایک شناختی ذریعہ کے طور پر کام کرے گا، سینئر سٹیزن کارڈ بزرگ شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال اور سفر کے فوائد سمیت ضروری خدمات تک رسائی فراہم کرے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں