چین سے پاکستان کا دورہ کرنے والے 16 رکنی تجارت وفد کے سربراہ Meng Xiaowei نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے میڈیسن سٹی بنا رہے ہیں جس کیلئے دھابیجی اکنامک زون میں انڈسٹری لگانے کیلئے حکومت سندھ سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ میڈیکل سٹی پاکستان کا پہلا میڈیسن اور فارما سیوٹیکل کا ایکو سسٹم ہوگا۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کاٹی کے صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ Meng Xiaowei نے کہا کہ کراچی میں 1000 الیکٹرک بسیں، کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین، الیکٹرک ٹیکسیوں کے لئے سندھ حکومت سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں اعلی سطح کے سرمایہ کاروں کا ایک بزنس الائنس تشکیل دیا گیا ہے جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعتکار اور سرمایہ کار موجود ہیں جو پاکستان میں فوری طور پر فارماسیوٹیکل، فرٹیلائزر، پولیمر، ٹرانسپورٹ، شمسی توانائی، سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ، وزیر توانائی، وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر وزراء اور اعلی حکام سے ملاقات ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر چین کی 10 سرفہرست کمپنیاں اس وفد میں شاملِ ہیں جبکہ 50 سے زائد کمپنیاں پاکستان آنے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بڑے سرمایہ کار پاکستان خاص طور پر کراچی اور کاٹی سے تجارت کے ذریعے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد میں چین کی صف اول کی کمپنیاں شامل ہیں جن میں شینڈونگ نونگڈا فرٹیلائزرٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ ہینگائی ڈٹونگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ پینزو ہینچنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ انڈسٹریل ایکوپمنٹ انسٹالیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ پینزو پلاسٹک انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ یوہو نیٹ ورک ٹیکنالوجی لمیٹڈ، شینڈونگ کیونسے بورڈپولیمر مٹیریل کمپنی لمیٹڈ، زونگلوڈنگ شینڈونگ ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ جیوشنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ لانگوئنگ ٹیانسو سولر انرجی کمپنی لمیٹڈ، لیانگشن فیوکیانگ شنگ فرائٹ سروس کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ زونگ لنگ وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنی سرفہرست ہیںچین سے پاکستان کا دورہ کرنے والے 16 رکنی تجارت وفد کے سربراہ ۔۔۔۔۔ نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے میڈیسن سٹی بنا رہے ہیں جس کیلئے دھابیجی اکنامک زون میں انڈسٹری لگانے کیلئے حکومت سندھ سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ میڈیکل سٹی پاکستان کا پہلا میڈیسن اور فارما سیوٹیکل کا ایکو سسٹم ہوگا۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کاٹی کے صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ ۔۔۔۔۔۔ نے کہا کہ کراچی میں 1000 الیکٹرک بسیں، کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین، الیکٹرک ٹیکسیوں کے لئے سندھ حکومت سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں اعلی سطح کے سرمایہ کاروں کا ایک بزنس الائنس تشکیل دیا گیا ہے جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعتکار اور سرمایہ کار موجود ہیں جو پاکستان میں فوری طور پر فارماسیوٹیکل، فرٹیلائزر، پولیمر، ٹرانسپورٹ، شمسی توانائی، سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ، وزیر توانائی، وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر وزراء اور اعلی حکام سے ملاقات ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر چین کی 10 سرفہرست کمپنیاں اس وفد میں شاملِ ہیں جبکہ 50 سے زائد کمپنیاں پاکستان آنے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بڑے سرمایہ کار پاکستان خاص طور پر کراچی اور کاٹی سے تجارت کے ذریعے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد میں چین کی صف اول کی کمپنیاں شامل ہیں جن میں شینڈونگ نونگڈا فرٹیلائزرٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ ہینگائی ڈٹونگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ پینزو ہینچنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ انڈسٹریل ایکوپمنٹ انسٹالیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ پینزو پلاسٹک انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ یوہو نیٹ ورک ٹیکنالوجی لمیٹڈ، شینڈونگ کیونسے بورڈپولیمر مٹیریل کمپنی لمیٹڈ، زونگلوڈنگ شینڈونگ ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ جیوشنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ لانگوئنگ ٹیانسو سولر انرجی کمپنی لمیٹڈ، لیانگشن فیوکیانگ شنگ فرائٹ سروس کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ زونگ لنگ وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنی سرفہرست ہیں۔