Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں پاکستان

پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ کے لئے بھی پروازیں کھلنے کی راہ ہموار

ڈی جی سول ایوی ایشن نے یورپی یونین کے بعد برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کی امید ظاہر کر دی۔

اپنے بیان میں ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا اور رواں ماہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی ایک آن لائن میٹنگ شیڈول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری میں برطانوی دورہ شیڈول ہے اور دورے سے واپسی پر چند ہفتوں میں برطانیہ کے لیے پروازیں بھی کھلنے کی امید ہے، توقع ہے کہ برطانیہ کی لیے پروازیں مارچ سے شروع ہو جائیں گی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ یورپی یونین نے جو ہماری ویلیویشن کی ہیں اس ہی لائن پر برطانوی بھی ہماری اسسمنٹ کریں گے۔ یورپی یونین میں ہمارے بہت اچھے نتائج ہیں اور امید ہے کہ جلد برطانیہ کی پروازیں بھی شروع ہو جائیں گی۔

ترجمان پی ائی اے کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلائی جاتی تھیں، لندن کے لیے 10 پروازیں جبکہ مانچسٹر کے لیے 9 اور برمنگھم کے لیے 2 پروازیں چلائی جاتی تھیں۔

واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کی پروازیں کھلنے سے قومی ایئر لائن کے ریونیو میں زبردست اضافے کا امکان ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں