Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کاروبار تازہ ترین نمایاں

بیرون ملک مقیم پاکستانی جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے کسطرح استثنیٰ حاصل کریں؟ طریقہ کار طے کردیا گیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھتے ہوئے نان ریذیڈنٹ ٹیکس نادہندگان کی تصدیق کےلیے ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم میں تبدیلی کردی گئی ہے جب کہ ایف بی آر کی جانب سے تصدیق کا طریقہ کار بھی طے کردیاگیا ہے۔

حکام کے مطابق بیرون ملک پاکستانی ٹیکس دہندگان جو کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید کے ذریعے شق 111اے سی کے تحت استثنیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنا پاکستانی اوریجن کارڈ یا نائیکوپ اپ لوڈ کرناہوگا جس سے پی ایس آئی ڈی آجائے گا اور بعد ازاں اسے متعلقہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لاگ ان کےلیے بھیج دیا جائے گا۔

چیف کمشنر ان لینڈر یونیو متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو کیس تک رسائی دے گا جو نان ریذیڈنٹ پاکستانی کے اسٹیٹس کی تصدیق کرے گا۔ حکام کے مطابق جب کمشنر ان لینڈر یونیو مطمئن ہو گا تو وہ ٹیکس دہندہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی کو ٹیکس سے استثنیٰ ٰ دے گااور اس کی استثنیٰ کی منظوری کی اطلاع نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ پاکستانی کو ایس ایم ایس یا ای میل کےذریعے کی جائے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں